''فرانس دہشت گردی سے حالتِ جنگ میں ہے''
کسی مذہب یا تہذیب کے خلاف جنگ نہیں لڑرہے ہیں:وزیراعظم
فرانسیسی وزیراعظم مینول والز نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے،مذہب سے نہیں۔
انھوں نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں،ہم دین کے خلاف یا کسی تہذیب کے خلاف جنگ نہیں لڑرہے ہیں''۔
انھوں نے یہ بیان بدھ کو پیرس میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر دو بھائیوں کے حملے کے بعد جاری کیا ہے۔اس حملے میں آٹھ صحافیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فرانسیسی پولیس ابھی تک ان دونوں بھائیوں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔البتہ اس نے کہا ہے کہ ان دونوں حملہ آور بھائیوں کو پیرس کے شمال میں واقع قصبے دمارتن این گوئلے میں کارنر کر لیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ''انتہا پسندی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اب نئے اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں''۔انھوں نے کہا کہ ''موجودہ پالیسیوں کے نتیجے میں اگست 2013ء کے بعد پانچ حملوں کوناکام بنایا گیا ہے۔ہم یہ جانتے تھے کہ ہم پر حملہ ہوسکتا ہے لیکن ہمیں اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ فرانس اس واقعے کے نتیجے میں زیادہ مضبوط بن کر اُبھرے گا''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''دہشت گرد کیا چاہتے ہیں،یہی کہ وہ خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وہ فرانسیسیوں کو ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس واقعے سے اور مضبوط ہوں گے''۔
قبل ازیں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے ایک نشری تقریر میں کہا تھا کہ''اتحاد ان کے ملک کا بہترین ہتھیار ہے۔کوئی چیز ہمیں تقسیم نہیں کرسکتی ہے،ہمیں کوئی چیز جدا نہیں کرسکتی ہے۔آزادی ہمیشہ بربریت سے مضبوط ہوگی''۔
-
پیرس حملہ :ایک مشتبہ حملہ آور سرنڈر
پولیس نے دو حملہ آوروں کی شمالی فرانس میں موجودگی کا سراغ لگا لیا
بين الاقوامى -
فرانس میں حملے کے بعد ڈینش اخبار کی سکیورٹی میں اضافہ
فرانس میں مزاحیہ ہفت روزہ اخبار کے دفاتر پر حملے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں فرانس کی مداخلت کا امکان مسترد
مداخلت کے لیے اقوام متحدہ کا واضح مینڈیٹ ہونا چاہیے:فرانسو اولاند
بين الاقوامى -
داعش کی فرانس و دیگر یورپی ملکوں میں کارروائیوں کی اپیل
یہ انکشاف برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ میں کیا گیا ہے
مشرق وسطی -
فرانس میں پہلے جہادی کو سات سال قید کی سزا
کورین نژاد شہری 2012 میں چند روز شام میں مقیم رہا
بين الاقوامى -
فرانس :انسدادِ دہشت گردی کا نیا قانون منظور
فرانس کی پارلیمان نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔اس ...
بين الاقوامى