یمن سے متعلق قرارداد پرسلامتی کونسل میں رائے شماری
سلامتی کونسل میں یمن میں حوثی باغی گروپ اور سابق صدر علی عبداللہ صالح پر پابندیوں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر آج رائے شماری ہو رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک حوثی اور سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے بیٹے اور ان کے حامیوں پر بھی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کو غیر مشروط طور پر حکومت کا کنٹرول آئینی صدر اور ان کی کابینہ کے حوالے کرنے اور حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنےکے لیے دبائو ڈالا جائے۔
اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا کہ خلیج تعاون کونسل کے سفراء نے سلامتی کونسل میں یمن سے متعلق مجوزہ قرارداد کے مسودے میں دو ترامیم کے بعد روس کو اس کا جواب دینے کی مہلت دی تھی جو آج منگل کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے مطالبے پر قرارداد میں دو ترامیم تجویز کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک تشدد کے خاتمے اور دوسری لڑائی کے دوران امدادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کچھ دیر جنگ بندی سے متعلق تھی۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور خلیجی سفیروں کے صلاح مشورے سے شامل کی گئی نئی ترامیم کے بعد روس کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اس سے تجاویز پراپنا ردعمل جاری کرنے کوکہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی پر پابندی اور تنظیم کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی سفارشات پر روس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
-
یمن: 20 حوثی شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
یمن کے جنوبی شہرعدن میں رُوسی قونصل خانے میں پناہ حاصل کرنے والے 20 حوثی شدت ...
بين الاقوامى -
حوثی کمانڈر کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں: عسیری
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی افواج کے فیصلہ کن طوفان آپریشن کے ترجمان ...
بين الاقوامى -
پاکستان تزویراتی شراکت داروں کو تنہا نہیں چھوڑے گا
یمنی صدر ہادی کی حکومت بحال ہونی چاہیے،حوثی مذاکرات کی میز پر آئیں
پاكستان -
یمن : مسلح قبائلیوں نے 15 حوثیوں کو یرغمال بنا لیا
شبوہ کے شہر عتق سے حوثی ملیشیا کو بے دخل کرنے کی تیاری
بين الاقوامى -
عرب اتحادی طیاروں کی صنعاء، شبوہ اور مارب میں بمباری
فضائی حملوں کا نشانہ صالح اور حوثی ملیشیا کے مراکز تھے
بين الاقوامى -
'اماراتی وزیر کا بیان پاکستانی قوم کی عزت نفس کی توہین ہے'
پاکستان کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازعے میں پاکستان ...
پاكستان