سابق یمنی صدرعلی صالح سے متعلق دستاویزی فلم العربیہ پر نشر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح سے متعلق صحافی نوفل الجنابی کی تیار کردہ ایک دستاویزی فلم "میں۔۔۔ اور میرے بعد یمن" آج جمعہ اور کل ہفتے کے روز "العربیہ" نیوز چینل پر نشر کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دستاویزی فلم میں سابق یمنی صدر کی’’سیاسی پہلوانی‘‘ اور ان کے 32 سالہ دور اقتدار کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات، ان کی شخصیت اور سنہ 1962ء کے بعد یمن کی مختصر تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

دستاویزی فلم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح جو اس وقت ملک کی آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کے راستے پر چل رہے ہیں ماضی میں بھی اپنے سیاسی مخالفین اور پورے خلیجی کے لیے سیاسی بلیک میلنگ کرتے رہے ہیں۔ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے انہوں نے شیعہ مسلک کے حوثیوں سے کئی جنگیں لڑیں اور آج وہ انہی حوثیوں کے ساتھ مل کرایک آئینی حکومت کے خاتمےکے لیے سرگرم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں