'اسرائیل مخالف ٹویٹ پر برطرف پروفیسر کو لبنان میں ملازمت'
بیروت کی مشہور امریکن یونیورسٹی نے غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونے والے امریکی پروفیسر کو اپنے ہاں ملازمت دے دی ہے۔
پروفیسر سٹیون سلائتا نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکائونٹ پر اعلان کیا "مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں 'امریکن یونیورسٹی بیروت' کی 'ایڈورڈ ودیع سعید' چئیر آف امریکن سٹڈیز میں سال 2015 سے 2016 تک کے لئے کام کروں گا۔"
پروفیسر کا مزید کہنا تھا "مجھے کلاس روم کا ماحول بہت یاد آتا ہے۔ میں ڈاکٹر سعید کی علمی میراث کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔"
ستمبر میں بیروت میں کام کا آغاز کرنے والے سلائتا نے اکتوبر 2013ء میں امریکا کی یونیورسٹی آف الی نوائے میں امریکن انڈین سٹڈیز پروگرام کے تحت پروفیسر شپ کی دعوت قبول کی تھی مگر یہ اعزاز ان سے اگست میں واپس لے لیا گیا جب انہوں نے غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت میں اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ٹویٹس کی تھیں۔
سلائتا کی تقرری کو ختم کئے جانے کے بعد یونیورسٹی کو ملکی سطح پر اکیڈمک بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس اعلان کے فوری بعد سلائتا کا کہنا تھا "اس ملازمت کے اعلان کے بعد سے میں نے دو چیزیں سیکھی ہیں۔ 1۔ محبت ہمیشہ جیت جاتی ہے اور 2۔ صیہونیت کے کچھ پیروکار اسرائیل کے ناقد کو ملازمت ملتا دیکھ کر بہت غصہ ہوجاتے ہیں۔"
-
جزیرہ نما سیناء سے اسرائیل کی جانب راکٹ حملہ
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار جنگجوؤں ...
مشرق وسطی -
تیونس کے سابق صدر اسرائیل سے رہائی کے بعد وطن روانہ
غزہ جانیوالا امدادی جہاز اور رضاکار بدستور یرغمال
مشرق وسطی -
النصرہ فرنٹ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا شبہ ہے: محمود عباس
'داعش کا دھمکی آمیز بیان اسرائیل کے زیرانتظام علاقے میں سامنے آیا'
مشرق وسطی