ایران کے خلاف فوجی آپشنز بدستور موجود ہیں: امریکا

جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران فوجی آپشنز کا امکان بڑھا دے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود فوجی آپشنز بدستورموجود ہیں مگر امریکی انتظامیہ پہلے سفارت کاری کو موقع دینا چاہتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے جمعہ کے روز معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ دراصل امریکا کے ممکنہ فوجی آپشنز کو بڑھا دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے سے امریکا کو ایران کی سرگرمیوں پر مزید کڑی نظر رکھنے کا موقع حاصل ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size