کویت: ایرانی سمیت 25 مقامی مشتبہ شدت پسندوں کا ٹرائل
مشتبہ ملزمان کو ایران کے لیے جاسوسی سمیت کئی الزامات کا سامنا
کویت کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل نے اطلاع دی ہے کہ 25 مقامی اور ایک ایرانی شہری کے خلاف ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیے جاسوسی کے الزامات کے تحت ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔
کویتی پراسیکیوٹر کا بیان سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" کی جانب سے نشر کیا گیا ہے جس میں ملزمان پر عاید الزامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچیس میں سے تین ملزمان مفرور ہیں جب کہ باقی کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر غیر قانونی آتشیں اسلحہ، آلات جاسوسی رکھنے، ایران کے لیے جاسوسی کرنے، ملک کی سلامتی اور وحدت کے خلاف سازش، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کےلیے دوسروں کو عسکری تربیت فراہم کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دینے کا فیصلہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ کویتی حکام نے 13 اگست کو عراق کی سرحد کے قریب العبدلی کے مقام سے کئی مشتبہ شدت پسندوں کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ حراست لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 19 ہزار کلو گرام جنگی سامان جس میں 144 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 68 اقسام کے ہتھیار،204 دستی بم اور بجلی کی تاریں برآمد کی گئی تھیں۔
-
کویت: گیس فیلڈ سے متعلق رپورٹس پر ایرانی ناظم الامور کی طلبی
کویت میں وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ان سے ...
بين الاقوامى -
کویت میں ضبط شدہ اسلحہ ایران سے لایا گیا تھا: میڈیا
کویتی میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹس میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ملک میں ضبط کیے گئے اسلحے ...
بين الاقوامى -
کویت میں تین دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
خلیجی ریاست کویت کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک دہشت گرد گروپ ...
مشرق وسطی