روسی مسافر طیارہ دہشت گردی سے نہیں گرا: امریکا

کریش سے متعلق مصر، روس اور کمپنی کے متضاد بیانات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے واشنگٹن میں دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سیناء میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے سے متعلق ابھی تک کوئی ایسے اشارے نہیں ملے جن سے دہشت گردی کا ثبوت ملتا ہو۔'

کلیپر کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی طرف سے انتہائی بلندی پر مسافر جہاز کو نشانہ بنانے کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم ہم اس آپشن کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دے سکتے۔

کلیپر کے مطابق "داعش نے روس کی شام میں مداخلت اور تنظیم کے نیٹ ورک کو وہاں نشانے بنانے کی کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر جہاز کو گرانے کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہمارے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ آیا انتہا پسند اس قدر ترقی یافتہ ہو گئے ہیں؟"

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بلیک باکسز کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد ملنے والی معلومات سے بعد ہی ہم کچھ حتمی طور پر کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

طیارہ حادثہ سے متعلق خبروں میں تضاد کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ کرملین بدقسمت طیارہ کو پیش آنے والے حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا جبکہ مصر کی تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی ہے کہ جہاز پر باہر سے حملہ نہیں کیا گیا۔

جہاز کی مالک کمپنی کے ایک عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ طیارہ کے حادثے میں بیرونی عوامل نے کام دکھایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں