بشارالاسد کی رخصتی ہی سے شام کی جنگ ختم ہوگی:اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک بشارالاسد اقتدار پر قابض ہیں۔ انہوں نے پیش آئند انتخابات میں صدر بشارالاسد کی شمولیت کے امکانات کو نظرانداز کر دیا اور کہا کہ بشارالاسد مسئلے کے حل کا حصہ نہیں بلکہ خود مسئلہ ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے بشارالاسد کے بارے میں یہ بیان اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ملاقات سے چند روز بعد جاری کیا ہے۔ ولادی میر پوتن بشارالاسد کے دیرینہ حلیف ہیں اور ان کا اقتدار بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ شام میں بشارالاسد اقتدار پر قابض رہیں اور وہاں پر جاری خانہ جنگی ختم ہو جائے"۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی سمجھوتے کے نتیجے میں "داعش" کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے شام اور روس کی جانب سے شامی حکومت کی اندھی حمایت اور مدد کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو اس بات کا تعین کریں کہ آیا انہوں نے عوام کے قاتل بشارالاسد کی حمایت کرنی ہے یا شام کا ملک بچانا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے بحران سے متعلق روس اور ایران کے موقف میں اختلافات بھی موجود ہیں۔ روسی حکومت کی جانب سے کھل کر بشارالاسد کے اقتدارکی بقاء کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا مگر اس کے مقابلے میں ایران کھلی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بشارالاسد کو بچانے کی بات کرتا ہے۔
-
اوباما، پوتین شام میں جنگ بندی اور انتقالِ اقتدار پر متفق
امریکی صدر براک اوباما اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے شام میں جاری خانہ ...
بين الاقوامى -
صدر اوباما کا روس کو شام میں فوجی مداخلت پر انتباہ
بشارالاسد کی حمایت سے تنازعے کے حل کے امکانات معدوم ہوجائیں گے
بين الاقوامى -
شام پر حملے میں تاخیر،لیون پینیٹا کی صدر اوباما پرتنقید
امریکا کے سابق وزیردفاع لیون پینیٹا نے شام میں فوجی کارروائی میں تاخیر اور پس وپیش ...
ایڈیٹر کی پسند -
شام سے متعلق پالیسی پر کانگریس اوباما پر برس پڑی
باغیوں کی مسلح امداد کے وعدے کہاں گئے؟
بين الاقوامى -
امریکا شام پر دباو ڈالنے کے مزید طریقوں پر غور کر رہا ہے: اوباما
امریکی صدر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے بات چیت
مشرق وسطی -
شام پر حملے سے متعلق کانگریس رائے شماری ملتوی کر دے: اوباما
"کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی سفارتی کوششیں کو وقت دینا چاہتا ہوں"
بين الاقوامى