مصر: ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں تین افراد زخمی
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک
#مصر کی پولیس نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے مشرق میں بحر احمر کے کنارے واقع سیاحتی شہر #الغردقہ کے ایک ہوٹل پر دستی ہتھیاروں سے مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو آسٹرین اور ایک سویڈش سیاح زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے ترجمان خالد مجاھد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی ہتھیاروں کےحملے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور ’’بیلا وسٹا‘‘ نامی ہوٹل کے سڑک کے کنارے پھیلے ریستوران سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی چاقوؤں سے حملہ کردیا۔
مصر میں وزارت داخلہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود غیر ملکی سیاحوں اور مقامی شہریوں کو چلینج کیا۔ چاقوؤں کے ذریعے کیے گئے حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک حملہ آور مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین محمد محفوظ کے نام سے کی گئی ہے جس کی تاریخ پیدائش 1994ء اور مقام پیدائش الجیزہ گورنری بتایا جاتا ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوا ہے۔
مصری پولیس کے ایک عہدیدار نے ’’اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ یہ ایک دہشت گردانہ کاروائی تھی جسے پولیس نے بروقت حرکت میں آ کر ناکام بنا دیا۔ پولیس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں تین سیاح معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہے۔
-
مصر: شمالی سیناء میں کار بم دھماکا، 4 پولیس اہلکار ہلاک
مصر کے شورش زدہ صوبے شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش میں ایک ہوٹل کے باہر خودکش ...
مشرق وسطی -
قاہرہ: ریستوراں پر مولوتوف کے حملے میں 18 افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ریستوراں میں مولوتوف (آتش گیر مادے) کے حملے کے بعد ...
مشرق وسطی -
قاہرہ: مصری پولیس کی کارروائی میں داعش کا جنگجو ہلاک
مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق وشام ...
مشرق وسطی