شمالی عراق میں امریکی فوجی ہلاک ہوگیا: پینٹاگون
امریکی محکمہ دفاع ’’#پینٹاگون‘‘ نے بتایا ہےکہ شمالی #عراق میں ہفتے کے روز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ’’#داعش‘‘ کے خلاف لڑائی میں شامل ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کی ہلاکت’دشمنانہ‘ کارروائی کے نتیجے میں ہوئی ہے تاہم اس کی شہریت اور ہلاکت کے دیگر اسباب ظاہر نہیں کیے گئے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ امریکی فوجی کی ہلاکت راکٹ حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
’’سی این این‘‘ نیوز نیٹ ورک کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوب مشرقی #موصل میں 70 کلو میٹر دور مخمور نامی ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں متعدد فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف سرگرم امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد کے آپریشن کے دوران امریکی فوجی کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں بھی شمالی #بغداد میں الحویجہ کے مقام پر داعش کے زیرانتظام لمتطر جیل پر حملوں کے دوران جوابی کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ عراق اور شام میں داعش کی سرکوبی کے لیے امریکا کی قیادت میں 60 ممالک پر مشتمل عالمی اتحاد ہے جس میں فرانس سمیت کئی یورپی ملک شامل ہیں۔
-
امریکا تیونس میں اپنی فوج نہیں اتارے گا:قائد السبسی
تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے کہا ہے کہ امریکا کو لیبیا میں کسی بھی متوقع ...
مشرق وسطی -
کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر داعشی کمانڈر امریکا کی حراست میں !
امریکا کے دو فوجی ذمہ داروں نے بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز کے ایک یونٹ نے ...
بين الاقوامى -
موصل ڈیم کا انہدام خوف ناک تباہی لائے گا: امریکا
اقوام متحدہ میں متعیّن امریکی سفیر سمنتھا پاور نے کہا ہے کہ اگر عراق کا موصل ڈیم ...
مشرق وسطی -
امریکا میزائل تجربے پر ایران مخالف کارروائی کرے گا: بائیڈن
امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے طویل فاصلے تک مار ...
بين الاقوامى -
امریکا :ایران کو خطرناک دھات کا برآمد کنندہ شخص گرفتار
امریکا میں حکام نے ایک شخص کو ایران کو خطرناک دھاتی پاؤڈر برآمد کرنے کے الزام میں ...
بين الاقوامى -
امریکا داعش کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہو گا: اوباما
شام میں مجوزہ جنگ بندی سے تنازعے کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی
بين الاقوامى