ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے یہودی بچے کے نانا بن گئے !
امریکا کی صدارت کا خواب دیکھنے والے ارب پتی پراپرٹی ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی رات ایک اور یہودی بچے کے نانا بن گئے۔ اس خبر کا اعلان ٹرمپ کی بیٹی اور بچے کی ماں ایوانکا نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ ایوانکا اپنے والد ٹرمپ کی پہلی بیوی سے ہیں، ٹرمپ نے چیکوسلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ایوانا سے 1977 میں شادی کی تھی اور پھر 1992 میں طلاق دے دی۔
جہاں تک ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا تعلق ہے تو اس نے 2009 میں ایک یہودی امریکی تاجر جیئرڈ کوشنر سے شادی کرنے کے لیے یہودی مذہب اختیار کرلیا تھا۔ نومولود "تھیوڈور جیمز" کے دو بہن بھائی اور بھی ہیں۔ یہ چار سالہ اربیلا روز اور دو سالہ جوزف فریڈرک ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ ان دونوں یہودی بچوں کے پاس اسرائیلی شہریت ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو انتخابات میں جیت کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو کسی اسرائیلی بچے کے نانا ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں اسرائیل کی حامی لوبی کے ارکان سے خطاب میں اسرائیلی ریاست کا بھرپور خیال رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ ہمیشہ یہودی ریاست رہے گی" اور اسرائیل سے ان کو شدید محبت ہے۔ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا تھا کہ : "میں اس ہال میں موجود لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔ مجھے اسرائیل سے پیار ہے۔ مجھے اسرائیل سے پیار ہے، اور میری بیٹی ایوانکا جلد ہی ایک خوبصورت یہودی بچے کو جنم دے گی".
"ایک نیا یہودی بچہ، خدا کا شکر"
ڈونلڈ ٹرمپ کی 31 سالہ بیٹی ایوانکا کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے 18.5 لاکھ فالوورز ہیں۔ ایوانکا ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے نومولود بچے کو گود میں لے رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ اور ان کی بیٹی کے لیے مبارک باد کے سیکڑوں پیغامات وصول ہوئے۔ ان میں بعض لوگوں نے ننھے "تھیوڈور جیمز" کو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے نیگ شگون قرار دیا۔ جیکی نامی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ : "خدا کا شکر ہے، ایک نیا یہودی بچہ دنیا میں آیا"۔
-
بیگم کی برہنہ تصویر.. ٹرمپ دل کی بھڑاس نکالنے پر مجبور!
امریکی ریاست یوٹا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز کے حامی ایک گروپ نے حریف ...
ایڈیٹر کی پسند -
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی شہرت کو داغ دار کررہے ہیں: اوباما
صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے لیے صدارتی امیدواروں کی دوڑ سے ...
بين الاقوامى -
ری پبلکن ووٹرز ''فراڈ'' ٹرمپ کو مسترد کردیں : میٹ رومنی
ری پبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار میٹ رومنی اپنی جماعت کے سرکردہ امیدوار شعلہ ...
بين الاقوامى -
"ایپل" کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا میں صدارتی انتخابات کے ممکنہ ریپبلکن امیدواروں میں سبقت رکھنے والے ڈونلڈ ...
بين الاقوامى -
پوپ فرانسیس کا ٹرمپ کے مسیحی عقیدے پر سوالیہ نشان؟
امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ کے سب سے متنازع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نقطہ نظر پر ...
بين الاقوامى -
اسرائیل فلسطین معاہدے کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ ریپبلکن امیدواروں کی دوڑ میں سبقت رکھنے والے ...
بين الاقوامى