شاہ سلمان کی انسان دوستی.. 1000 یتیم عراقیوں کی کفالت کا حکم
عراق میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان نے ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا ہے جس کے تحت عراقی کردستان میں 1000 سے زیادہ پناہ گزین یتیم عراقی بچوں کی کفالت کا حکم جاری کیا گیا۔ یہ بچے داعش تنظیم کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے اہلیان خانہ کو کھوچکے ہیں۔
سعودی سفیر نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر کیے گئے ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ عراق "صاحب کردار شخصیات، عزت اور عرب وقار کی سرزمین ہے.. سونا جتنا بھی مٹی سے چھپا دیا جائے وہ سونا ہی رہتا ہے.. ہمارا راستہ ایک ہے"۔
یاد رہے کہ ثامر السبہان نے گزشتہ ہفتے بھی ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا تھا جس کے تحت عراقی صوبے الانبار میں متاثرہ عراقی شہریوں کے لیے فوری امداد پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا... داعش کے غیرانسانی سلوک کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے علاقوں کو چھوڑ کر نکل چکی ہے۔ کردستان میں ان افراد کی تعداد کا اندازہ تقریبا 17 لاکھ لگایا گیا ہے۔ ان میں اکثر لوگ بغداد کے نواحی علاقوں میں ہیں۔
-
عراق : دہشت گردی کے الزام میں سعودی شہری کو پھانسی
عراقی حکام نے سزا پر عمل درآمد سے قبل آگاہ نہیں کیا : سعودی سفیر
مشرق وسطی -
ریٹائرڈ سعودی افسر کا قتل .. داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
سعودی عرب کے صوبے جازان کی پولیس کے مطابق ابو عریش گورنری میں ایک ریٹائرڈ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : "داعشیوں" کے ہاتھوں قریبی عزیز کا قتل
سوشل میڈیا پر ہفتے کی صبح سے ایک اندوہ ناک وڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں سعودی ...
بين الاقوامى