امریکا جزیرہ سیناء میں امن آپریشن سے دستبردار

فوجیوں کے بجائے مواصلاتی آلات سے مدد لینے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے #مصر اور #اسرائیل دونوں کو باضابطہ طورپر مطلع کیا ہے کہ امریکی فوج جزیرہ نما #سینا میں امن کارروائیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ سینا میں 700 امریکی فوجیوں کے متبادل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع ’’#پینٹاگون‘‘ کے ترجمان گیو ڈیویز کا کہنا ہے کہ "میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایک فریق بھی جزیرہ سینا سے مکمل انخلاء کی بات کرتا ہے۔ ہم وہاں کچھ فوجیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہماری فوج کا وہاں پر آپریشن کارروائیوں میں حصہ لینا ضروری نہیں۔ یہ کام جدید آلات، ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ کے ذریعے بھی لیا جاسکتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں