’او آئی سی‘ کو اپنے موقف پر شرمندگی اٹھانا پڑے گی: ایران
#ترکی میں #اسلامی_سربراہی_کانفرنس [او آئی سی] کے دوران خطے کے ممالک میں #ایران اور #حزب_اللہ کی مداخلت کی مذمت پر #تہران کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایران کے معاون برائے خارجہ امور #عباس_عراقجی نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور ایران کی مذمت کرنے پر ’او آئی سی‘ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم ایک مخصوص لابی کے زیراثر اور مسلمان ملکوں کے ایک گروپ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے جو اسے اپنے مخصوص اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ #استنبول میں منعقدہ تیرہویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی پڑوسی ملکوں میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایران کی پڑوسی ملکوں کے حوالے سے پالیسیاں انہیں کمزور کرنے کا موجب بن رہی ہیں۔ اعلامیے میں تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانوں پرحملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی تھی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق ایران اور حزب اللہ کی مذمت کے بعد صدر حسن روحانی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ بیان میں ایران کی جانب سے یمن، شام، بحرین اور کویت میں مداخلت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کو دوسرے ملکوں میں بد امنی کو ہوا دینے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
-
اسلامی سربراہ اجلاس کا ایران اور حزب اللہ کی مذمت کے ساتھ اختتام
ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اختتامی بیان میں حزب ...
مشرق وسطی -
ترکی فرار ہونے والے منحرف ہواباز کے اہل خانہ ایران میں زیرحراست
ترکی میں ایرانی انٹیلجنس کے ایجنٹوں کی جانب سے اغوا کی کوشش کا نشانہ بننے والے ...
بين الاقوامى -
ایران عرب ممالک میں فرقہ واریت کے بیج بو رہا ہے: سعودی عرب
#سلامتی_کونسل میں #سعودی_عرب کے مستقل مندوب #عبداللہ_المعلمی نے کہا ہے کہ #ایران ...
بين الاقوامى