داعش کے باعث’یورو‘ کے500 مالیت کے کرنسی نوٹ بند
بڑی مالیت کے کرنسی نوٹ دہشت گردوں کو رقوم کی منتقلی میں معاون
دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثرو رسوخ کو روکنے کے لیے یورپی ملکوں کو جہاں اپنی سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑی ہے وہیں دولت اسلامیہ ‘داعش‘ کہلوانے والی تنظیم کے مالی سوتے خشک کرنے کے لیے انہیں اپنی مالیاتی پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں لانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یورپ کے مرکزی بنک نے اپنے ایک تازہ اعلان میں یورپی شہریوں کے لیے چونکا دینے والی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ بنک کرنسی نوٹوں کے غیرقانونی اور دہشت گردی کے مقاصد میں استعمال کی روک تھام کے لیے یورو کے پانچ سو مالیت کے نوٹوں کا اجراء مکمل طور پر بند کررہا ہے۔ یوں یورپی شہریوں کو پانچ سو مالیت کے یورو کے نوٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔
سینٹرل بنک کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ مانیٹری انسٹیٹیوشن کونسل کی جانب سے پانچ سو یورو مالیت کے کرنسی نوٹ مزید نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پہلے سے موجود کرنسی نوٹوں کے ذریعے لین دین کیا جاسکے گا۔
اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے کچھ عرصہ پیشتر ’’یورو 500 جرم‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پانچ سو یورو مالیت کے کرنسی نوٹ دہشت گردوں کو رقوم می منتقلی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد ان نوٹوں کی بھاری قیمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں میں زیادہ تر اپنا لین دین کرتے ہیں۔
صرف پانچ سو یورو مالیت ہی نہیں بلکہ اگلے مرحلے میں 200 مالیت کے یورو کے کرنسی نوٹوں کے اجراء پر پابندی کی ایک تجویز بھی زیرغور ہے۔ یورپی سینٹرل بنک کی داخلہ کمیٹی کے ہاں زیرغور اس تجویز پر بھی جلد از جلد عمل درآمد کا امکان ہے۔
یورپی منڈی میں پانچ سو مالیت کے یورو کے نوٹوں کےاستعمال کو قانونی طور پر ممنوع قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی شہریوں سے اپنے پاس موجود اس مالیت کے نوٹ جمع کرانے کوکہا گیا ہے۔ شہری چند سال تک ان نوٹوں کو استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس مالیت کے مزید کرنسی نوٹ نہیں چھاپے جائیں گے۔
حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ہاں کی گئی ایک تحقیق میں کرنسی نوٹوں بالخصوص ڈالر اور یورو کے نوٹوں کی مالیت اور ان کے حجم کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص ایک ملین ڈالر کی رقوم یورو کے 500 مالیت کے نوٹوں کی شکل میں اپنے پاس رکھنا چاہے تو اسے چھوٹا سا بٹوا درکار ہوگا۔ اگر وہ اسی رقم کو ڈالر کے 100 مالیت کے نوٹوں میں تبدیل کرے تو اسے چمڑے کا بیگ درکار ہوگا اور اسے مزید چھوٹے کرنسی نوٹوں بالخصوص 20 ڈالر کے نوٹوں کی شکل میں رکھنا پڑے تو اس کے لیے کم سے کم چار چھوٹے بیگ درکار ہوں گے۔
-
عراق: داعش سے لڑائی میں امریکی نیوی سیل ہلاک
عراق کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے کرد فورسز کے خلاف لڑائی کے ...
بين الاقوامى -
کیا داعش کیمیائی ہتھیار تیار کر رہی ہے ؟
"تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار" نے منگل کے روز "انتہائی تشویش ...
بين الاقوامى -
اسد رجیم اور داعش کے مابین خفیہ تعاون کا بھانڈا پھوٹ گیا
داعشی دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دیے جانے کا انکشاف
بين الاقوامى -
ترک فوج کے شام میں داعش پر حملوں میں 34 جنگجو ہلاک
ترکی کی مسلح افواج نے ملک کے جنوبی علاقے سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے ...
بين الاقوامى -
داعش میں 3000 سعودی نوجوانوں کی شمولیت کا انکشاف
داعش سے نمٹنے کے لیے محکمہ دفاع سے رابطے میں ہیں: وزارت داخلہ
بين الاقوامى -
عراق : سماوا میں خودکش بم دھماکے، 32 ہلاک ،75 زخمی
داعش نے عراقی فورسز پر خودکش کار بم حملوں کی ذمے داری قبول کر لی
مشرق وسطی