عرب کرد فورسز نے داعش کا سپلائی روٹ کاٹ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے حمایت یافتہ عرب کرد اتحاد نے شام میں داعش کا ترکی کی جانب جانے والا اہم سپلائی روٹ کاٹ دیا ہے۔شامی ڈیمو کریٹک فورسز نے شام کے شمالی علاقے میں واقع قصبے المنبج کا محاصرہ کررکھا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ شامی جمہوری فورسز نے المنبج سے ترک سرحد کی جانب جانے والی شاہراہ منقطع کر دی ہے۔

داعش کا اب بھی ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں متعدد ذیلی سڑکوں پر کنٹرول ہے لیکن یہ زیادہ دشوار گذار ہیں۔ امریکا داعش کے خلاف اس محاذ پر لڑائی میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کی پشت پناہی کررہا ہے۔اس اتحاد کے جنگجو منبج کے نواح میں پہنچ چکے ہیں اور اس شہر پر قبضہ کیا ہی چاہتے ہیں۔فرانس کے خصوصی فورسز کے دستے بھی عرب اور کرد جنگجوؤں کی داعش کے خلاف جنگ میں فوجی رہ نمائی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں