ایردوآن کے حفاظتی عملے میں شامل سیکڑوں ترک اہلکار گرفتار
بیرون ملک فرار کا خدشہ، ترکی میں 10 ہزار افراد کے گرین پاسپورٹ منسوخ
ترک حکام نے صدر رجب طیب ایردوآن کے حفاظتی دستے میں شامل کم سے کم 283 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک ترک عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد صدر ایردوآن کی حفاظت پر مامور دسیوں اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی‘ کے مطابق گرفتار کیے گئے صدارتی سیکیورٹی عملے کے اہلکاروں کا تعلق صدارتی محل کی حفاظت کے ذمہ دار فوجی بریگیڈ میں شامل ہیں۔ اس بریگیڈ کے 2500 اہلکار انقرہ میں صدارتی محل کی حفاظت پر مامور ہیں۔
ترکی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ’سی این این‘ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکام نے 300 سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے سیکیورٹی اہلکار انقرہ میں رکھے گئے ہیں۔
رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشکوک افراد کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنانے کے لیے 10 ہزار 856 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ان میں 10 ہزار گرین پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے جن لوگوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں سے بیشتر گرفتار ہیں یا مفرور ہیں۔
جن لوگوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں کئی سابق و آئی پی شخصیات، سرکاری ملازمین، سابق ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ حکومتی اہلکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی نئے پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ترک صدر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد 10 ہزار 410 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں 4060 بدستور قید ہیں جن میں فوج کے 100 سینیر افسر بھی شامل ہیں۔
-
ترکی میں وکی لیکس کی ویب سائٹ بلاک، رسائی بند
حکمراں جماعت آق کی قریباً تین لاکھ ای میلز کے اجراء کے ردعمل میں ترک ادارے کا ...
بين الاقوامى -
ترکی میں ایمرجنسی میں کیا ہوگا ؟
ترکی میں انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز ملک میں 3 ...
بين الاقوامى -
ترکی سے فرار ہونے والے 8 باغی فوجیوں کا یونان میں ٹرائل
یونان میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں مقدمہ ،ترکی کا باغی فوجیوں کو حوالے کرنے ...
بين الاقوامى -
ترکی: ماہرین تعلیم اور معلمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی
ترکی کی اعلیٰ تعلیمی کونسل نے تدریسی ماہرین اور معلمین کے کام کے لیے بیرون ملک ...
بين الاقوامى -
کیا امریکا گولن کو ترکی کے حوالے کردے گا ؟
وہائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسے ترکی کی حکومت کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
ترکی: اسکرپٹ تقریباً پاکستانی ہے
ترکی میں بھونڈی قسم کی فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔ اس غیر جمہوری تبدیلی کو ترکی کے ...
سیاست