حلب میں امریکا اور روس کے مشترکہ فوجی آپریشن کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں روس اور امریکا کے مشترکہ فوجی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ نے وزیر دفاع سیرگی شویگو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حلب میں قیام امن کے لیے جلد ہی امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشن کیا جائے گا۔

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات پر زیادہ توجہ دینے کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ ہم نے ان سے صرف حلب میں قیام امن کے لیے مشترکہ فوجی آپریشن کی بات کی ہے۔ جلد ہی ہم کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ مسٹر شویگو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد حلب میں جنگ ختم کرنا اور متاثرہ لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ شام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے جلد جنیوا یا عمان میں مزید بات چیت بھی شروع کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں