یمن: حوثی ملیشیاؤں کے ہاتھوں عسکری اہل کاروں کا اغوا
یمن میں "العربیہ" کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں نے پیر اور منگل کے دوران یمن کے دو صوبوں اِب، حدیدہ اور دارالحکومت صنعاء میں گرفتاری، اغوا اور گھروں پر چھاپوں کی کارروائیاں کیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اغوا ہونے والوں میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی کارروائیوں کے مخالف اساتذہ ، طلبہ ، کارکنان اور عسکری اہل کار شامل ہیں۔
حراست میں لیے جانے کی کارروائیوں کے دوران ملیشیاؤں کی جانب سے بعض مطلوب افراد پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں صنعاء کے اولڈ سٹی اور حدیدہ صوبے کے ضلع حیس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب بدھ کی صبح سویرے عرب اتحادی طیاروں نے صنعاء کے جنوب میں باغی ملیشیاؤں کے ایک اجلاس پر دو حملے کیے جس کے نتیجے میں ملیشیاؤں کے متعدد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ادھر تعز میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے مشرقی حصوں میں بچھی ہوئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
-
''حجازِ مقدس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے''
تحفظ حرمین شریفین سیمی نار میں ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کی سرپرستی پر اظہارِ ...
پاكستان -
یمن : 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کسی توسیع کے بغیر ختم
حوثی باغیوں کی جانب سے دو روز میں جنگ بندی کی 500 سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزیاں
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا کی پہلے ہی روز جنگ بندی کی 185 خلاف ورزیاں
یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے اڑتالیس گھنٹے ...
بين الاقوامى