لبنان میں سعد حریری کی قیادت میں 29 رکنی کابینہ تشکیل
لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالیں گے:حریری
لبنان میں ’فیوچر‘ پارٹی کے سربراہ سعد حریری کی قیادت میں ملک میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔ نئی تشکیل پانے والی حکومت میں 29 وزراء شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کابینہ کے سیکرٹری جنرل فواد فلیفل نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس بیان میں بتایا کہ نو منتخب وزیراعظم سعد حریری کی قیادت میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 29 وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے لبنانی کابینہ میں شامل ہونے والے تمام وزراء کے ناموں اور وزارتوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ میں بعض وزارتیں پہلی بار شامل کی ہیں۔ پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی، انسداد کرپشن، ایوان صدر کے امور، خواتین اور انسانی حقوق کی وزارتیں پہلی بار لبنانی کابینہ کا حصہ بنی ہیں۔
نئی کابینہ میں سعد حریری وزیراعظم، غسان حاصبانی نائب وزیراعظم اور وزیرصحت، مروان حماۃ ہائی ایجوکیشن، طلال ارسال وزیر برائے مہاجرین، غازی زعیتر وزیر زراعت، میشل فرعون وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، علی حسن خلیل وزیر مالیات جان اغاسبیان ویز برائے امور خواتین، یعقوب صراف وزیردفاع، سلیم جریصاتی وزیر قانون وانصاف اورایمن شقیر کو وزیر برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا ہے۔
نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم سعد حریری نے کہا کہ ان کی تشکیل کردہ حکومت میں تمام نمائندہ سیاسی قوتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ یوں نئی حکومت قومی وفاقی حکومت ہے۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنے اور وقت مقررہ پر پارلیمانی انتخابات کرانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ملک میں امن امان کے قیام، کرپشن کے خاتمے اور لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالنے کے لیے موثر اقدامات کا بھی اعلان کیا۔
-
سعد حریری لبنان کے نئے وزیراعظم نامزد
لبنان کے صدر میشال عون نے سرکردہ سنی سیاسی شخصیت سعد حریری کو وزیراعظم نامزد کرکے ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ کے اتحادی میشال عون لبنان کے صدر منتخب
لبنان کی پارلیمان نے سابق آرمی کمانڈر میشال عون کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ...
مشرق وسطی -
لبنانی صدر عون سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں
لبنان کے نومنتخب صدر میشیل عون نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور انھیں ...
بين الاقوامى -
سعد حریری نے لبنانی صدارت کے لیے میشال عون کی حمایت کردی
لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے صدر کے عہدے کے لیے میشال عون کی حمایت کردی ...
مشرق وسطی -
لبنانی پارلیمنٹ ملک کا صدر منتخب کرنے میں 43 ویں مرتبہ ناکام
لبنانی پارلیمنٹ پیر کے روز مسلسل 43 ویں بار ملک کے لیے نئے صدر کو منتخب کرنے میں ...
مشرق وسطی -
میشل عون کے لبنانی صدر بننے پر امریکا کا 'نیم دلانہ' خیر مقدم
امریکا نے لبنان میں میشل عون کے بطور صدر انتخاب کا 'نیم دلی' سے خیر مقدم کیا ہے۔ ...
بين الاقوامى