’ارامکو‘ کے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے آسان شرائط پر دستیاب
سعودی عرب کی تیل کی سرکاری کمپنی ’ارامکو‘ نے اپنے حصص سعودی شہریوں کو کم نرخوں پر فروخت کرنے کا عزم کیا ہے۔
بلومبرگ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ارامکو‘ نے اپنے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کی نسبت بہت کم قیمت اور آسان شرائط پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارامکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی امریکی، برطانوی اور ایشیائی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے مقامی سرمایہ کاروں کی بھی منتطر ہے۔ کمپنی مقامی بنکوں کو اپنے مالیاتی مشیروں کے طور پر ساتھ شامل کرنا چاہتی ہے۔
ادھر اسی سیاق میں اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ارامکو‘ نے تین بنکوں کو متوقع عوامی ٹھیکوں کےمعاہدوں پر عمل درآمد کے لیے منتخب کیا ہے۔
ان میں ’جی بی مورگان‘، ایچ ایس بی سی ہولڈنگ اور مورگان اسٹانٹلے شامل ہیں۔
-
سعودی آرامکو کے 42 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے منصوبوں کا افتتاح
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز الظہران میں سعودی ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو اور ترک فرموں میں مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سمجھوتے
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے منگل کے روز ترکی کی اٹھارہ فرموں کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم کی مصفیٰ مصنوعات معطل کرنے ...
مشرق وسطی