یمن: فوجی آپریشن میں 5 سوڈانی فوجی جاں بحق، 22 زخمی
سوڈان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ افسران سمیت اس کے پانچ فوجی یمن کے محاذ جنگ پر حوثی باغیوں سے لڑائی کے دوران شہید اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
’العربیہ‘ ٹی وی کے مطابق سوڈانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے پانچ فوجی حوثی ملیشیا اور مںحرف سابق صدر علی صالح کے وفادار جنگجوؤں کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
خیال رہے کہ سوڈانی فوج یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب عسکری اتحاد کا حصہ ہے۔ یمن جنگ آپریشن میں شمولیت کے بعد سوڈانی فوج کا یہ پہلا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔
-
یمن: حوثیوں سے آزادی کے بعد المخاء اور حدیدہ بندرگاہیں بحالی کی راہ پر!
یمنی حکومت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر موجود بندرگاہ المخاء کو حوثی باغیوں کے شکنجے ...
بين الاقوامى -
دشمن نے ’یمن‘ میں مداخلت کر کے حماقت کی: محمد بن سلمان
یمنی قبائلی عمائدین کی نائب ولی عہد سے ملاقات
بين الاقوامى -
یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ ...
مشرق وسطی