شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ روز کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا اور جاپان نے مشترکہ طور پر اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو ہفتوں میں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5;28 میزائل داغا جو 700 کلو میٹر کا فصلہ طے کرتے ہوئے 2000 کیلو میٹر کی بلندی کے ساتھ تیس منٹ میں شمالی کوریا کے مشرقی ساحل اور جاپان کے قریب سمندر میں گرا ہے۔

واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ سمندر کے جس حصے میں شمالی کوریا کا میزائل گرایا گیا وہ جاپان سے زیادہ روس کے قریب ہے۔

ادھر روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل روس کی حدود سے کافی فاصلے پر گرا ہے۔ اس سے روس کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں