سعودی عرب میں پرتشدد مظاہروں کی قطری سازش طشت ازبام
سعودی عرب کے وزیر ثقافت واطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر سوشل میڈیا پر سرگرم اکاؤنٹس کی مدد سے سعودی عرب میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں پر اکسانے کی سازش کرتا رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر ثقافت ڈاکٹر عواد العواد نے ایک بیان میں بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر سعودی عرب کی مخالفت میں سرگرم 23 ہزار اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے۔ ان میں لندن میں مقیم سعد الفقیہ کا ’مجتھد‘ نامی اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر عواد نے بتایا کہ قطر نے 21 اپریل اور 2 جون کو سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے تخریب کاروں کی معاونت کی کوشش کی تھی مگر قطر کی دونوں بار سازشیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔
وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ قطری حمایت یافتہ ٹویٹر اکاؤنٹس سعودی عرب میں عوام الناس کو بہکانے پر کام کررہے ہیں۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔
سعودی وزیرثقافت واطلاعات کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کو بدنام کرنے اور حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر سازشوں میں سرگرم ہزاروں اکاؤنٹس کا پتا چلایا ہے۔
سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق مملکت کے خلاف سب سے زیادہ ’ٹویٹس‘ قطر کی طرف سے سامنے آئی ہیں جن کی تعداد 32 فی صد ہے۔اسی طرح لبنان سے 28،ترکی سے 24 اور عراق سے 12 فی صد ٹویٹس میں سعودی عرب کے خلاف اکسایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پرموجود 94 فی صد اکاؤنٹس پر فرضی تصاویر شامل ہیں۔ چارفی صد تصاویر سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں جب کہ دو فی صد کی صحت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔
-
قطری بحران پر بات چیت، برطانوی وزیرخارجہ کی ریاض آمد
برطانوی وزیر خارجہ کل جمعہ کو قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع ...
بين الاقوامى -
امیرِ قطر کے والد کی "پنڈلی میں فریکچر"، آپریشن کرانے پر مجبور
امیرِ قطر شیخ تمیم کے والد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی پنڈلی میں فریکچر کے سبب آپریشن ...
مشرق وسطی -
جیمس میٹس کا قطر سے پڑوسی ممالک کے خلاف عدم جارحیت کا مطالبہ
امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون" کے مطابق وزیر دفاع جیمس میٹس کا جمعے کے روز ...
بين الاقوامى