کابل میں امام بارگاہ پر حملہ: 20 جاں بحق، دسیوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی امام بارگاہ میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد امام بارگاہ کے اندر گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کے وقت امام بارگاہ کے اندر نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ادھر افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کوگھیرے میں لے کر شدت پسندوں کے خلاف 5 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مطابق کابل کی امام بارگاہ میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جنہوں نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی جب کہ حملہ آور گارڈز کو ہلاک کرکے امام بارگاہ میں داخل ہوئے۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جب کہ انہوں نے علمائے کرام سے ان پرتشدد حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size