’خلیج عرب‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر ایران ٹرمپ پر برہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نئی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر ’خلیج عرب‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی۔ اس اصطلاح پر ایران نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ’خلیج فارس‘ کے بجائے کہا کہ ایران خلیج عرب اور بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔ نیز ایرانی میزائل خطے میں امریکی دوست ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی صدرکی جانب سے خلیج عرب کی اصطلاح استعمال کرنے پر ایران میں سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جغرافیے کا مطالعہ کریں۔ وہ کیسے عالمی لیڈر ہیں جنہیں خلیج فارس اور خلیج عرب کی حقیقت کا علم نہیں۔ وہ خلیج فارس کو خلیج عرب قرار دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے نزدیک خلیج فارس کی اصطلاح کا استعمال انتہائی حساس معاملہ ہے۔ ایران خلیج فارس کی اصطلاح استعمال کرنے پر مصر ہے جب کی اقوام متحدہ کے اندرونی مراسلوں میں بھی خلیج عرب ہی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
قبل ازیں جون 2017ء کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن بھی خلیج فارس کے بجائے خلیج عرب ہی کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
-
سعودیہ کا ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا خیر مقدم
سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بارے میں نئی جرات مندانہ ...
بين الاقوامى -
امریکی پابندیوں کا جواب میزائل تجربات سے دیں گے: روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نئی ...
بين الاقوامى -
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا: ایران
ایران نے امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے ...
بين الاقوامى