امریکی پابندیوں کا جواب میزائل تجربات سے دیں گے: روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا انفرادی طور پر ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے ایران کےحوالے سے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ طے سمجھوتے میں سقم موجود ہیں جن کی بناء پر جوہری معاہدے میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔
تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے امریکا پر ایرانی قوم کے خلاف سازشوں کا الزام عاید کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں نئی نہیں۔
انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر امریکا معاہدے سے الگ ہوا تو ایران بھی بھی معاہدہ ختم کردے گا۔
ایک سوال کے جواب میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دفاع کے لیے میزائل پروگرام جاری رکھنے کے ساتھ عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
صدر روحانی نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے بچاؤ کے لیے اسلحہ کی تیاری میں اضافہ کریں گے اور اپنے جوہری پروگرام کو توسیع دیں گے۔
انہوں نے الزام عاید کیا کہ داعش اور دہشت گرد تنظیمیں امریکا کی پیدا کردہ ہیں۔ صدر روحانی نے امریکا پر خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی سازشوں کا بھی الزام عاید کیا۔
-
ایران دوسری داعش ہے: مائیک بومبیو
امریکی مرکزی اںٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کے سربراہ مائیک بومبیو نے ...
بين الاقوامى -
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا: ایران
ایران نے امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے ...
بين الاقوامى -
ایران کے جوہری سمجھوتے سے دست بردرای، ٹرمپ کے آپشن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیرہ اکتوبر بروز جمعہ کو کانگریس کے سامنے ایران کے جوہری ...
بين الاقوامى