ملکہ رانیا کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

کیمپ میں موجود ستم رسیدہ بچوں سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اہلیہ ملکہ رانیا نے کل سوموار کو بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برما کی فوج کے مظالم کا شکار ہونےوالے بچوں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ برما کی فوج کے ظلم وستم سے تنگ آکر لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا نسل کے مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

عمان میں شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ رانیا نے گذشتہ روز بنگلہ دیش میں کوکس بازار کے علاقے میں قائم ’کوتوبالونگ‘ پناہ گزین کیمپ کا دورہ کہا۔ انہوں نے بچوں اور دیگر متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور ان پر ڈھائے جانے والےمظالم کی روداد سنی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن برما کی روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کرت ہوئے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی جس کے نتیجے میں نہتے مسلمانوں کے خلاف مسلسل نسل پرستی اور ظلم کا مظاہرہ کیا گیا۔ برما کی حکومت اور فوج روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی پاسداری نہیں کرسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں