دسیوں خواتین کو ایڈز سے دوچار کرنے والا 24 سال جیل میں گذارے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اٹلی کی ایک عدالت نے 30 سے زائد خواتین میں جان بوجھ کر ایڈز [ایچ آئی وی] کا وائرس منتقل کرنے کے جرم میں ویلنٹینو ٹیلوٹو نامی شخص کو 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 33 سالہ ویلنٹینو ٹیلوٹو پر الزام تھا کہ اس نے کم از کم 53 خواتین سے تعلقات قائم کئے اور دانستہ طور پر ان میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا وائرس منتقل کیا۔ ان خواتین میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل تھی۔ ان خواتین کی وجہ سے ایک بچے سمیت 4 مرد بھی اس وائرس سے بالواسطہ متاثر ہوئے۔ ویلنٹینو کا کردار اس وقت سامنے آیا جب اس سے تعلق رکھنے والی چند خواتین میں ایچ آئی وی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ویلنٹینو نے جان بوجھ کر خواتین میں یہ وائرس پھیلایا جس پر اسے عمر قید کی سزا دی جانی چاہیے جب کہ ویلنٹینو کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے موکل کی جانب سے کی گئی یہ غلطی جان بوجھ کر نہیں کی گئی، اس لیے اسے معاف کردیا جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ویلنٹینو کو 24 سال قید کی سزا سنا دی۔

دوسری جانب ایچ آئی وی کا وائرس کا شکار ہونے والی خواتین نے ویلنٹینو کی سزا کو ناکافی قرار دیا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ویلینٹینو کو عمر قید کی سزا دی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں