بنگلہ دیش: سعودی سفارت کار کے قاتل کی سزائے موت برقرار
تین ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
بنگلہ دیش کی ایک اپیل عدالت نے سعودی عرب کے سفارت کار خلف العلی کے قاتلوں کو دی گئی سزا برقرار رکھی ہے۔ اپیل کورٹ کی جانب سے مرکزی ملزم کو سزائے موت اور تین دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور سزاؤں کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی سفارت کار خلف العلی پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم سیف الاسلام مامون کے وکلاء نے اپیل کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں عدالت سے سزا میں تبدیلی کی اپیل کی گئی تھی تاہم عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔
خیال رہے کہ ڈھاکا میں قائم سعودی سفارت خانے کے سفارت کار 45 سالہ خلف بن محمد سالم العلی کو سنہ 2012ء میں رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کارروائی میں مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایک کار میں سوار چار مسلح افراد نے العلی پر پر فائرنگ کردی تھی۔ ایک گولی ان کے سینے سے پار ہوگئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں بنگالی پولیس نے پانچ ملزمان کو سعودی سفارت کار کے قتل کےالزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 2013ء کو سزائے موت سنائی تھی تاہم بعد ازاں اپیل کورٹ نے مفرور ملزم سلیم چوہدری کو بری اور تین ملزمان امین ، اکبر علی لالو اور رفیق الاسلام کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی جب کہ سیف الاسلام مامون کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔
-
سعودی تاجر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
سعودی عرب کی پولیس نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران جدہ میں ایک سعودی تاجر کے ...
مشرق وسطی -
امریکا میں سعودی طالب علم متشدد حملے میں قتل
امریکا کی ریاست ویسکونسن میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ایک سعودی ...
بين الاقوامى -
سعودی استاد کے قتل کے الزام میں پانچ مشتبہ مصری گرفتار
مصر کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سعودی شہری کے قتل کے الزام میں ...
مشرق وسطی