سعودی تاجر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
سعودی عرب کی پولیس نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران جدہ میں ایک سعودی تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پولیس کو جدہ میں ایک شہری کی طرف سے خبر دی گئی تھی اس کا بھائی اور کاروباری شخصیت 57 سالہ احمدن العامودی گذشتہ جمعرات سے لاپتا ہے۔ العامودی کی گم شدگی کے وقت اس کے پاس گیار ملین ریال کی رقم بھی موجود تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کے طور پر مقتول کے مکان پر چھاپہ مارا جہاں العامودی کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے العامودی کے قتل میں ملوث 53 سالہ ایک عرب ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ اس کیس میں ملوچ پانچ دیگر ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک سعودی، ایک یمنی، اور دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ مرکزی ملزم سعودی عرب میں شہد کا کاروبار کرنے کےساتھ ساتھ ٹیکسیاں بھی کرائے پر دیتے تھے۔
-
شام میں قتل عام کے بعد عراقی شیعہ تنظیم وادی گولان ملیشیا کا اعلان
ایران نواز عراقی شیعہ ملیشیا ’حرکۃ النجباء‘ نے شام میں صدر بشار الاسد ...
مشرق وسطی -
مراکش : پارلیمان کا رکن کیسا بلانکا میں فائرنگ سے قتل
مراکش کے ایک رکن پارلیمان کو ملک کے دوسرے بڑے شہر کیسا بلانکا میں گولی مار کر قتل ...
بين الاقوامى -
مصطفی بدرالدین کے قتل میں قاسم سلیمانی کا کردار؟
"العربیہ" نیوز چینل نے منگل کی شب ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ نشر کی جس میں ...
مشرق وسطی