ہسپانوی ہائی وے پرنعرہ تکبیر لگانے کا انجام، فرانسیسی مسلمان کو گولی مار دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسپین میں پولیس نے ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر ایک غیر مسلح فرانسیسی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ڈیلی میل کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانسیسی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میں پیش آیا۔ اس علاقے میں ایک ٹول پلازہ پر کئی دوسرے ڈرائیوروں کی طرح یہ فرانسیسی شہری بھی، جو ایک مراکشی نژاد مسلمان ہے، ایک خاتون کے ساتھ اپنی گاڑی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش میں تھا۔

بعد ازاں ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ شخص قدرے اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کہتا جا رہا تھا، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ شاید وہ مسلح تھا اور کوئی حملہ کرنا چاہتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں