دہشت گردی کے خلاف سعودیہ کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں: مصر
بعض ملکوں نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کیں
مصرنے باور کرایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے مصر سعودی عرب کی قربانیوں کا اعتراف اور الریاض کی مساعی کا احترام کرتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض میں منعقدہ اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس میں شریک مصری وفد کے سربراہ میجر جنرل توحید توفیق نے کہا کہ بعض نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور غیرملی خطرات کے پیش نظر مصر تمام خلیجی ملکوں بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قربانیوں کا احترام کرتے اور سعودی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
جنرل توحید توفیق نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کی سرحدیں پھیل رہی ہیں۔ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آزاد مسلمان ممالک کی انفرادی قومتیں ختم کرکے خلافت کے قیام کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کم زوریوں اور ناکامیوں نے دہشت گردوں کو اپنے پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔
-
دہشت گردوں کو اسلام کا پُرامن تشخص مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے ...
بين الاقوامى -
سعودی شاہ اور ولی عہد کی مصر میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
سعودی عرب کسی بھی خطرے کے مقابلے میں مصر کے ساتھ کھڑا ہے: صدر عبدالفتاح السیسی کے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد دہشت گردی مخالف فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کا افتتاح کریں گے
سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ...
بين الاقوامى