یمن میں تیز ترین ریلیف آپریشن میں شاہ سلمان مرکز سب سے آگے
یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد یمنی عوام کی بہبود کے لیے ویسے تو کئی تنظیمں کام کررہی ہیں مگر بغاوت کے بعد یمنی شہروں میں تیز ترین امدادی کارروائیوں میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے قائم کردہ ’شاہ سلمان امدادی مرکز‘ سب سے آگے ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقے بیحان کی وادی الخیر کے موقف شہر میں صرف بارہ گھنٹوں کے بعد متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
یمن میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الصیعری نے بتایا کہ بیحان میں ابھی جنگ کا گردو غبار بھی ختم نہیں ہوا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے رضاکاروں نے حوثیوں کے ستم رسیدہ مقامی شہریوں کو امداد کی فراہمی شروع کردی۔
بیحان کے جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد البیحانی نے کہا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر کے الفاظ نے ملیشیاؤں کے مظالم کے شکار عوام کی مشکلات کم کیہ یں۔ ان کا کہنا تھا کہ باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں اب بھی انسانی صورت حال بدستور ابتر ہے جس کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے صورت حال واضح کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
’’یمن کی تمام بندر گاہیں انسانی امداد ، تجارتی اشیاء اور ایندھن کی آمد کے لیے کھلی ہیں!‘‘
سعودی عرب کی بین الاقوامی انسانی امدادی سرگرمیوں کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی یمن کے لیے دو سال میں 8 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی امداد
سعودی مملکت میں مقیم یمنیوں کے لیے امدادی رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی
بين الاقوامى -
سعودی عرب خطے میں استحکام کا ستون ہے: یو این سیکریٹری جنرل
یمن میں انسانی امداد کی تقسیم میں رخنہ ڈالنے والوں کو انتباہ
بين الاقوامى