حوثی باغیوں کا علی صالح کے مقرب اسپیکر پارلیمنٹ کے قتل کا منصوبہ
یمن میں ایرانی پروردہ حوثی شدت پسندوں نے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتول صدر کی جماعت پیپلز کانگریس کے ماتحت خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی کے قتل کا ایک دہشت گردانہ منصوبہ تیار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے الراعی کے قتل کی سازش اس لیے تیار کی گئی ہے کہ گذشتہ ماہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حوثیوں کے ہاتھوں قتل کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب نہیں کیا۔ حوثی دہشت گردوں کے دباؤ کے باوجود انہوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ چار دسمبر 2017ء کو یمن کے حوثی باغیوں نے صنعاء میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔
یحیی الراعی سابق صدر علی صالح کے وفادار سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں سابق صدر اور حوثیوں کے درمیان اتحاد کے دوران پارلیمنٹ کا اسپیکر بنایا گیا تھا مگر گذشتہ چند ماہ سے حوثیوں اور علی صالح گروپ کے درمیان اتحاد ختم ہوچکا ہے۔
یمنی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے یحییٰ الراعی پر دباؤ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر علی صالح کے قتل کے اقدام کی تحسین کریں تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ الراعی غیرقانونی سمجھی جانے والی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ پیپلز کانگریس کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
-
یمن :عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی تین میزائل لانچریں تباہ کردیں، دسیوں ہلاک
یمنی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی فضائی مدد سے شمالی صوبے الجوف میں ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثی باغی عام شہریوں کو کیسے ڈر ا دھمکا کر جنگ میں جھونک رہے ہیں؟
حوثی ملیشیا کے لیڈر یمن کی گورنر ی ضامر میں عام شہریوں کو زور ...
بين الاقوامى -
یمن میں تیز ترین ریلیف آپریشن میں شاہ سلمان مرکز سب سے آگے
یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد یمنی عوام کی بہبود کے لیے ویسے تو کئی تنظیمں کام ...
بين الاقوامى