ٹرمپ نے ’سی این این‘کا نامہ نگار وائیٹ ہاؤس سے نکال دیا
پناہ گزینوں بارے نازیبا بیان سے متعلق سوال پر ٹرمپ برہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ محاذ آرائی کی خبریں کوئی نئی بات نہیں۔ اس سلسلے کا ایک تازہ واقعہ حال ہی میں اس وقت دیکھا گیا جب صدر ٹرمپ نے ’سی این این‘ کے ایک نامہ نگار جیم کوسٹا کو پریس کانفرنس کے دوران ’Get Out‘ کہہ کر نکال دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’سی این این‘ کے صحافی کو نکالے جانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ وسطی ایشیائی ریاست قازقستان کے صدر نورسلطان نذر بایوف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
’سی این این‘ کے صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران جاری کردہ پناہ گزینوں کے بارے میں متنازع بیان بارے استفسار کیا۔
جیم کوسٹان نےاونچی آواز میں پوچھا کہ جناب صدر! کیا یہ درست ہے کہ آپ نے سلواڈور، ہیٹی اور افریقی ملکوں کے باشندوں کے امریکا آنے پر نامناسب الفاظ میں تنقید کی۔ ٹرمپ نے اس کی تردید کی جوکہ پہلے بھی ترید کرچکے ہیں۔
کوسٹا نے پوچھا کہ کیا آپ سچ مچ میں یہ چاہتے ہیں کہ ناروے سے لوگ امریکا آئیں۔ اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہرجگہ کے پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔
اکوسٹا نے اپنی بات مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سفید فاموں اور سیاہ فام دونوں کو قبول کریں گے تو اس پر ٹرمپ نے صرف یہ جواب دیا کہ’یہاں سے نکل جاؤ‘۔
ٹرمپ کے اس لفظ کے بعد وہاں پرموجود سیکیورٹی عملے اور دیگرمعاونین نے جیم کوسٹا کو وہاں سے نکال دیا۔ جیم کوسٹا نے بتایا کہ ٹرمپ کے مصاحب اس کے سامنے چلاتے رہے۔
خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر نشریاتی ادارے’سی این این‘ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ وہ سی این این کی پیشہ وارانہ اور انتظامی پالیسی کو مشکوک قرار دیتے رہے ہیں۔
-
ٹرمپ کے دباؤ کا نتیجہ: ایران، یورپ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ
مغربی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران اپنے متنازع بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطی ...
مشرق وسطی -
ٹرمپ کی شدید تنقید کے باوجود لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح
لندن میں منگل کے روز امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
امریکی صدر ٹرمپ کی امن پیش کش ’’صدی کا تھپڑ‘‘ ہے: محمود عباس
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ...
مشرق وسطی