فرانسیسی صدر کا پوتین سے شام میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ
فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے جمعہ کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتین سے شام میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے روسی صدر ولادی میر پوتین کو ٹیلیفون کیا جس میں ان سے شام میں جاری مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر رواں سال مئی میں روس کا خصوصی دورہ بھی کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ولادی میرپوتین سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شام میں کلورین گیس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ شام میں نہتےشہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ کیا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ شام میں شہریوں کے خلاف کلورین گیس کا استعمال اوردیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں انہیں فوری طورپر بند ہونا چاہیے۔ فرانس شام میں جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہےگا۔
قبل ازیں بدھ کو فرانسیسی وزیرخارجہ جان ایف لوڈریان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں اسدی فوج کی طرف سے شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں کلورین گیس سے تیار کردہ ،مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔
گذشتہ برس مئی میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران صدر میکرون نے کہا تھا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملنے کے بعد پیرس فوری کارروائی کرے گا۔
-
حزب اللہ سمیت تمام ایرانی ملیشیاؤں کو شام سے نکلنا ہوگا: فرانس
شامی رجیم ہی گذشتہ سات سال سے باغی فورسز کے خلاف کلورین ہتھیار استعمال کررہا ہے
بين الاقوامى -
فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ داعشی گرفتار
فرانس میں پولیس نے ایک مشتبہ ’داعشی‘ شدت پسند کو حراست میں لے کر دہشت ...
مشرق وسطی -
فرانس : پہلی مرتبہ کوئی چرچ نیلام میں فروخت کے لیے پیش
فرانس میں 19 ویں صدی میں تعمیر ہونے والے ایک چھوٹے سے چرچ کو 22 جنوری کو نیلام میں ...
ایڈیٹر کی پسند