ایران: اصفہان کے جنوب میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک
فضائی کمپنی نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
ایران میں حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے وسطی علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں 66 افراد سوار تھے۔
ایرانی ہنگامی حالت کی تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طیارہ اندرونی پرواز میں تہران سے یاسوج جا رہا تھا اور اس دوران اصفہان کے قریب علاقے سمیرم میں گرا۔ بعد ازاں فضائی کمپنی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اس حملے میں تمام افراد کے ہلاک ہونے کی
اس سے قبل تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ ایرانی فضائی کمپنی "آسمان" کا ایک مسافر طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا ہے۔ ایجنسی نے ہنگامی حالت کے اداروں کے ترجمان مجتبى خالد کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی طیارہ سمیرم قصبے کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گرا۔
ادھر فارس نیوز ایجنسی نے مذکورہ فضائی کمپنی کے سینئر ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ طیارے نے اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجے تہران کے "مہر آباد" ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور صبح 8 بجے ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔