ایوانکا ٹرمپ شمالی کوریا پر "آخری حد تک دباؤ" کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی قریبی مشیر ایوانکا ٹرمپ ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک کھیلوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر ایک روز قبل اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ایوانکا اپنے دورے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی کوریا پر انتہائی دباؤ کا مطالبہ کریں گی تا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو روک دے۔

ایوانکا ٹرمپ آئندہ ہفتے کے آغاز پر ہونے والی سرمائی اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جئی نے جمعے کی شب ایوان صدارت میں عشائیے سے قبل ایوانکا ٹرمپ سے وَن ٹو وَن ملاقات کی۔ اس موقع پر مون نے ایوانکا سے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے دست برداری اور دونوں کوریا کے درمیان بات چیت سے متعلق گفتگو ساتھ ہونا چاہیے۔ جواب میں ایوانکا نے کہا کہ شمالی کوریا پر آخری حد تک دباؤ ڈالنے کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

البتہ عشایئے کے دوران شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے نہتّا کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے واشنگٹن اور سیؤل کے نقطہ ہائے نظر میں اختلاف سامنے آیا۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جمعے کے روز شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں، بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ذمے داران کے مطابق ٹرمپ نے پابندیوں کے اعلان سے قبل اس اقدام پر جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں