یمن: شبوہ صوبے میں القاعدہ کا سر کچلنے کے لیے آپریشن
یمن میں شبوہ صوبے کے ضلعے الصعید سے القاعدہ تنظیم کو نکالنے کے لیے پیر کے روز "فیصلہ کن تلوار" کے نام سے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپریشن میں یمنی فوج کو اماراتی فورسز کی معاونت حاصل ہے جو سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حضرموت کی وادی المسینی میں القاعدہ تنظیم بھاری جانی نقصان کا سامنا کر چکی ہے۔
یمنی فوج کے سیکنڈ ملٹری زون کی طرف سے ایک ہفتہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وادی المسینی کو حتمی طور پر القاعدہ تنظیم کی باقیات اور پناہ گاہوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔
سیکنڈ ملٹری زون کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرج البحسنی کے مطابق حضرموت صوبے میں ایلیٹ فورسز نے عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے وادی المسینی میں القاعدہ تنظیم کے جنجگوؤں کی پناہ گاہوں پر دھاوا بولا اور پھر کارروائی کر کے اسے دہشت گردوں سے کلیئر کیا۔
-
حوثی باغی یمن کے نجی شعبے میں سوشل سکیورٹی کی رقم ہڑپ کر گئے
یمن میں نجی سیکٹر اور لیبر یونینز نے سرکاری طور پر اس بات کا اقرار کیا ہے کہ سوشل ...
مشرق وسطی -
یمن : البیضاء صوبے میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان
یمن میں البیضاء صوبے کے ضلعے ناطع میں سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کے جتھوں کو ...
مشرق وسطی -
یمن: تعز کے محاذ پرسرکاری فوج کے حملے میں 30 باغی ہلاک
یمن کی تعز گورنری میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران تزویراتی اہمیت کے حامل ...
مشرق وسطی