یمن: تعز کے محاذ پرسرکاری فوج کے حملے میں 30 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی تعز گورنری میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران تزویراتی اہمیت کے حامل علاے تل لوزم میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کم سے 30 جنگجو ہلاک کردیے۔ سرکاری فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے بعد اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یمنی فوج کے بریگیڈ 22 کے سربراہ بریگیڈیئر صادق سرحان نے بتایا کہ عرب اتحادی فوج کی معاونت اور عوامی مزاحمتی ملیشیا کی کوششوں سے سرکاری فوج نے تلہ الوزم کو باغیوں سے چھڑا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تل لوزم میں باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران 30 باغیوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں باغی زخمی ہوئے ہیں۔

بریگیڈیئرسرحان نے بتایا کہ تلہ لوزام تزویراتی اہمیت کا حامل مقام ہے اور اس کے چھن جانے سےحوثی باغیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توپ خانے کے ذریعے کی گئی کارروائی میں حوثیوں کیPMP فوجی گاڑی بھی تباہ کردی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں