ایران کے جنوب مشرق میں پاسداران انقلاب کے ہاتھوں 4 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کی ایک خبر رساں ایجنسی فارس نے جمعے کے روز بتایا کہ ملک کے جنوب مشرق میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار "شدت پسند" ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ایجنسی نے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شدت پسند عناصر "امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے ارادے سے" ایک پڑوسی ممالک سے ایران کے جنوب مشرق میں سیستان اور بلوچستان کے صوبوں میں داخل ہوئے۔

ایجنسی نے مذکورہ پڑوسی ملک کا نام نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان دونوں طویل عرصے سے شورشوں کا شکار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں