تیونس : عورت کا خودکش بم دھماکا ، 9افراد زخمی
تیونس کے دارالحکومت تیونس میں ایک بمبار عورت نے پولیس افسروں کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق بم دھماکا تیونس کے وسط میں شاہراہ حبیب بورقیبہ پر ہوا ہے۔پولیس نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
تفجير يهز العاصمة #تونس #شارع_الحبيب_بورقيبة pic.twitter.com/xsSw8UrXqY
— emna maaref (@maaref_emna) October 29, 2018