ایتھوپیا میں "زرد بخار" سے 10 اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت متحرّک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کے جنوب مغرب میں زرد بخار میں مبتلا دس افراد کی موت کے بعد وہ اپنے ہنگامی اسٹاک سے اس مرض کی 14.5 لاکھ ویکسین استعمال کے لیے نکال رہی ہے۔

وولیٹا زون میں اس جان لیوا مرض کے پھوٹ پڑنے کی تصدیق ہو گئی ہے جو مچھروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ رواں برس 21 اگست کو پہلے مریض کی تشخیص کے بعد سے اب تک 35 مریضوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

پیر کے روز عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے کیوں کہ ایتھوپیا کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر اس مرض کی ویکسین نہیں دی گئی۔

زرد بخار کی علامتوں میں تیز بخار، سر درد، رنگت کا پیلا پڑ جانا، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، نیم بے ہوشی، متلی اور قے شامل ہے۔

اگرچہ زرد بخار کے مریضوں میں نسبتا بہت کم تعداد میں خطرناک حد تک علامات کا ظہور ہوتا ہے تاہم ان میں سے نصف لوگ سات سے دس روز کے اندر وفات پا جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ خطّے میں تنازع اور لڑائی کے سبب مرض کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں