محمد بن سلمان اور پوتین کے درمیان گرم جوش مصافحہ
روسی صدر ولادی میر پوتین جمعے کے روز بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد کے برابر اپنی نشست پر پہنچے تو انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔
اجلاس میں کیمروں نے شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران دونوں شخصیات کے خوش گوار موڈ میں کھلکھلانے کے مناظر کو اپنی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا آغاز جمعے کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہوا۔ یوکرین اور روس کے درمیان بحران اور تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی کے معاملات میں اختلاف رائے کے نتیجے میں اجلاس پر تناؤ کے بادل چھائے رہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کے روز ارجنٹائن پہنچے تھے۔
-
ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ جملوں کا تبادلہ
واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کی"جی 20" اجلاس میں عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتیں
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے ...
بين الاقوامى -
روسی صدر پوتین جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے
ارجنٹینا میں جمعہ سے شروع ہونے والے دنیا کے بڑے صنعتی ملکوں پر مشتمل ...
بين الاقوامى