امریکی نیول فوجی کمانڈر کی بحرین میں موت خود کشی کا نتیجہ تھی:امریکی ٹی وی
امریکا سے نشر ہونے والے ٹی وی چینل"اے بی سی" نے باوثوق ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چند روز قبل بحرین میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے نیول فوج کے ایک سینیر کمانڈر کی موت خود کشی کا نتیجہ تھی۔
ٹی وی چینل کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی ڈپٹی آپریشنل کمانڈر اسکاٹ اسٹیرنی نے اپنے فلیٹ میںخود کشی کی تھی۔
خیال رہےکہ امریکی فوج نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں فوج کے ایک سینیر آپریشنل کماندر ڈپٹی ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔
امریکی آپریشنل چیف جون رچرڈسن نے کہا تھا کہ نیول فورس اور بحرینی وزارت داخلہ اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل "اے بی سی" کے مطابق عسکری عہدیداروںنے تصدیق کی ہے کہ اسٹیرنی کی موت خود کشی کا نتیجہ تھی۔