افریقی ساحلی ممالک کےلیے سعودی عرب کی 10 کروڑ یورو سے زاید کی امداد
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد القطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب افریقا کے پانچ ساحلی ممالک موریتانیہ، چاڈ، نیجر، مالی اور بورکینا فاسو کو 10 کروڑ یورو سے زاید کی مالی امداد فراہم کرے گا۔
"العربیہ" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں القطان نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے افریقی ساحلی ممالک کو 10 کروڑ یورو سے زاید کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات نواکشوط میں افریقی ممالک کے حوالے سے منعقدہ ایک ڈونرکانفرنس کے موقع پر کہی۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ افریقی ساحلی ممالک کے لیے منظور کی جانے والی امداد ترقیاتی منصوبوں، خطے میں استحکام اور انتہا پسند گروپوں کی سرگرمیوں کی روک تھام پر صرف کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ساحلی افریقی ممالک نے انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ اتحاد تشکیل دیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے عالمی برادری سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔