’’بریگزٹ معاملے پر یورپ، برطانیہ سے دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا‘‘
یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا ہے کہ برسلز میں جمعرات کو منعقد ہونے والے یورپی سمٹ میں بریگزٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان اس معاہدے پر دوبارہ بات چیت خارج از امکان ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سایٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے پیغام میں مسٹر ٹسک کا کہنا تھا کہ ’’برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سے بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں رائے شماری ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاہدے، بشمول سیکیورٹی پہلو، پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ تاہم انھوں نے اس امر کی جانب ضرور اشارہ کیا کہ یورپی یونین کیونکر معاہدے کی تصدیق کے لئے برطانیہ کی مدد کر سکتا ہے۔‘‘
I have decided to call #EUCO on #Brexit (Art. 50) on Thursday. We will not renegotiate the deal, including the backstop, but we are ready to discuss how to facilitate UK ratification. As time is running out, we will also discuss our preparedness for a no-deal scenario.
— Donald Tusk (@eucopresident) December 10, 2018
اعلیٰ یورپی عہدیدار نے بریگزٹ کے موضوع پر تھریسا مے کی جانب سے سوموار کو ہونے والی رائے شماری کے التواء کے بعد 27 یورپی ملکوں کی قیادت سے مشاورت کی۔
درایں برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے یورپین یونین سے علیحدہ ہونے کے معاہدے پر پارلیمنٹ میں یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے ووٹنگ کرانے سے روک لیا ہے۔ لیکن وزیرِ اعظم نے تاحال ووٹنگ کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
تھریسا مے کے اس اعلان کے بعد برطانیہ میں بے یقینی کی حالت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ بریگزٹ کے معاہدے پر رائے شماری کے بعد بے یقینی کم ہوجائے گی۔
تاہم ووٹنگ کے ملتوی کیے جانے سے بریگزٹ معاہدے کی شکست سے تو بچ گئی ہیں لیکن یہ التوا برطانوی پاؤنڈ کی قیمت کو گرنے سے نہ روک سکا۔
اس وقت پاؤنڈ کی قدر ایک ڈالر اور چھبیس سینٹس قیمت گرچکی ہے جو گذشتہ اٹھارہ ماہ میں سب سے کم قیمت ہے۔
-
بریگزٹ پر ووٹنگ ملتوی : برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہو گئی
برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے یورپین یونین سے علاحدہ ہونے کے معاہدے [بریگزٹ] پر ...
بين الاقوامى -
بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے: یورپی یونین
یورپی یونین کی ایگزیکٹو نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ...
بين الاقوامى -
’بریگزٹ‘ پر اختلافات، ایک اور برطانوی وزیر مستعفی
برطانیہ کی یورپی یونین سے علاحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم ٹریزا مے کی کابینہ میں ...
بين الاقوامى