انڈونیشیا میں سونامی کے نتیجے میں 222 افراد ہلاک اور 800 زخمی
انڈونیشیا میں جاوا اور سماٹرا جزیروں کے بیچ آبنائے سُندا کے اطراف واقع علاقوں میں ہفتے کے روز سونامی طوفان کے نتیجے میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان سوتوبو بورو نوگروہو نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی شب 9:30 پر آنے والی اس آفت کے دوران سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے اور 28 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔
اس ادارے کے مطابق ہفتے کی شب پیدا ہونے والی سونامی کی لہریں آبنائے سُندا میں "انک کراکاٹوا" جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
انک کراکاٹو جزیرہ انڈونیشیا میں سرگرم 127 آتش فشانوں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا 17 ہزار چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ملک ہے جو بحر الکاہل میں "آتشی انگشتری" پر واقع ہے۔ یہاں مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔
Tsunami. twice. in a year. in my country.
— Azalea (@azalea1304) December 23, 2018
my deepest condolences to the victims and family.
Mt. Anak Krakatau's eruption----->tsunami#PrayForAnyer #PrayForBanten #PrayforSelatSundapic.twitter.com/3WvudJPZQl
رواں سال 28 ستمبر کو 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد آنے والے سونامی نے انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے شہر پالو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور پانچ ہزار لاپتا ہو گئے تھے۔
-
انڈونیشیا: زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی
انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے ادارے کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز جزیرہ ...
بين الاقوامى -
انڈونیشیا : ساحل سمندر پر سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد شہری ’ یا اللہ‘ پکارتے ہوئے !
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں حالیہ سونامی طوفان کی ساحل سمندر پر ...
بين الاقوامى -
انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک اور زخمی
انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق جمعے کے روز سولاویسی جزیرے کے شہر ...
بين الاقوامى