.

بھارت کی کوئلے کی کان میں پھنسے 15 کان کنوں‌ کو بچانے کی سرتوڑ کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں شمال مشرقی ریاست میں کوئلے کی ایک کان میں پانی بھرجانے سے 15 مزدور مسلسل 15 دنوں سے اندر پھنس چکےہیں۔ بھارتی حکومت نے کان میں‌پھنسے کان کنوں کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیےامدادی آپریشن شروع کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 106 میٹر گہری سرنگ میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا آپریشن جاری ہے مگر پمپنگ آلات کانم سے پانی نکالنے میں ناکام ہیں۔ اس امدادی آپریشن کے ساتھ ایک قریبی دریا میں سیلاب بھی آگیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کےشاستری بتایا کہ کان میں جس طرح کے حالات درپیش ہیں، ایسے خطرناک حالات میں غوطہ خوربھی کان میں داخل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پمپوں میں طاقت ناکافی ہے اور ہم کان میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے میں ناکام ہیں جب کہ بارش کی وجہ سے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دور افتادہ ریاست میگالایا میں 13 دسمبر شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسی ریاست میں 2012ء میں ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں 15 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکی ہیں۔